نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے استعفی دے دیا ہے۔ پرچنڈ نے ملک
کے نام ایک لائیو پیغام کے فورا بعد ہی اپنا استعفی دے دیا۔ وزیر اعظم کے
طور پر پرچنڈ کی یہ دوسری مدت کار تھی ۔ 62 سالہ پرچنڈ نیپال کے 39 ویں
وزیر اعظم تھے۔
اس سے پہلے نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر کے پی اولی نے کل پارلیمنٹ میں
کہا تھا کہ وزیر اعظم مقامی انتخابات کے درمیان میں استعفی نہیں دے سکتے
اور 14 جون کو دوسرے مرحلہ کے انتخابات مکمل ہونے تک انہیں عہدے پر فائز
رہنا چاہئے۔
اگلی حکومت کے قیام تک پرچنڈ نگراں وزیر اعظم رہیں گے۔ گزشتہ سال اگست میں
دیوبا کی حمایت سے وزیر اعظم بنے
پرچنڈ نے نیپال کانگریس کے ساتھ ایک
معاہدے پر دستخط کیا تھا، جس کے مطابق وہ اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔
فروری 2018 میں پارلیمانی انتخابات ہونے تک آئینی ذمہ داری کے مطابق پرچنڈ
اور دیوبانے باری باری حکومت کی قیادت کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
معاہدہ کے مطابق پرچنڈ کو باڈی انتخابات ہونے تک وزیر اعظم کے عہدہ پر
برقرار رہنا تھا ، جبکہ ریاستی اور مرکزی انتخابات دیوبا جیسے وزرائے اعظم
کے دور میں ہوں گے۔ پرچنڈ اپنا استعفی دینے سے پہلے پارلیمنٹ سے خطاب کرنے
والے تھے، لیکن اہم اپوزیشن پارٹی کی طرف سے ایوان کی کارروائی میں رخنہ کے
سبب وہ منگل کو استعفی نہیں دے سکے تھے۔